امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی فوج نے شام اور عراق میں انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے اڈوں پر 18 فضائی حملے کئے۔
امریکی فوج نے ان حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے
بتایا کہ اتحادی فوج نے عراق میں آئی ایس کے اڈوں کو نشانہ بنا کر 15 فضائی حملے کئے، جن میں سب سے زیادہ حملے موصل کے نزدیک کئے گئے۔
دریں اثنا شام کے مائرا میں آئی ایس کے اڈوں پر کُل تین فضائی حملے کئے گئے